ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمٰن کا ایس ایچ او تھانہ دربند کیخلاف شائع ہونیوالی خبر پرنوٹس

 
0
24756

ہری پور مارچ 07 (ٹی این ایس): ڈی پی او مانسہرہ کو انکوائری کرکے 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
کسی کو بھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرنے دیا جائیگا، ڈی آئی جی ھزارہ ۔۔ہریپور (وقاص الرحمان قریشی سے ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس قاضی جمیل الرحمٰن نے گذشتہ روز قومی اور علاقائی اخبارات میں ایس ایچ او تھانہ دربندانورتنولی کیخلاف شائع ہونے والی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کو انکوائری کرنے کی ہدایت جاری کی کہ اس واقع کی شفاف اور غیر جانبدرانہ انکوائری کر کے 24گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے اور اگر واقعہ کوئی فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوئی غفلت برتی گئی ہو تو ذمہ داران پولیس افسران کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل الرحمن نے کہا کہ پولیس کا فرض عوام کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے اور کسی کو بھی اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا۔….