حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل آج سے شروع

 
0
446

اسلام آباد، اگست 27(ٹی این ایس): حجاج کرام کی واپسی کی پروازیں آج سےشروع ہورہی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ  ‏پہلی حج پروازیں پی کے3006کراچی اورپی کے3002اسلام آبادپہنچیں گی، 700سےزائدحجاج کرام وطن واپس پہنچیں گےجبکہ ‏لاہورکےلئےپہلی حج پروازمنگل کی صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچےگی ‏بعد از حج آپریشن کااختتام25 ستمبرکوہوگا۔

اسلام آباد اور پشاور میں آج دو، دو پروازیں  اتریں گی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق قادری پشاور اور اسلام آباد میں اترنے والی پہلی حج پروازوں کا استقبال کریں گے۔

پشاور آنے والی پہلی پرواز: SV795، جدہ ۔ پشاور  حجاج 240، روانگی : 8:40 صبح ، متوقع آمد پشاور : 3:20 سہ پہر

اسلام آباد آنے والی پہلی پرواز: PK3002، جدہ  ۔اسلام آباد، حجاج 327، روانگی : 10:30 دن، آمد اسلام آباد: 5:00 شام