کچے کے ڈاکو ایک بار پھر سے متحرک، ایک ہفتے میں تین شہری اغواء

 
0
429

اہل علاقہ کا احتجاج، وزیر اعظم، چیف جسٹس اور پاک فوج سے مدد طلب  کی

صادق آباد، اگست 26(ٹی این ایس):  کچے کے ڈاکو ایک بار پھر سے متحرک  ہوگئے ہیں۔ گزشتہ دنوں تھانہ بھونگ کی حدود میں دو کزن محمد عباس اور عمران خان  کو اغواء کیا گیا ہئے۔مغویوں کی رہائی کے لئے ڈاکؤوں نے 50لاکھ تاوان طلب کر لیا۔ 4دنوں میں پیسے نہ دینےپر ڈاکؤوں کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں  دی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ بڑھتی ہوئی واردات سے پولیس بے بس ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ  ایک ہفتے میں تین شہری اغواء ہوئے ہیں۔

اغواء برائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے تنگ آئے اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے وزیر اعظم، چیف جسٹس اور پاک فوج سے مدد طلب کر تے ہوئے مطالبہ کیا  کہ  کچے کے علاقہ میں ایک بار پھر سے پاک فوج آپریشن کرکے علاقہ کو ڈاکووں سے پاک کروایا جائے۔

مغویوں کے غریب والدین نے کہا ہے کہ ہم غریب لوگ ہیں محنت مزدوری کر کے گھر کا چولہا جلتا ہے اتنی زیادہ رقم کہاں سے دیں؟

پولیس  کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مغویوں کی رہائی کوشش کی جارہی ہے۔تاہم مغویوں کے والدین کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ تعاون نہیں کر رہی لہذا پاک فوج انکی مدد کے لئے سامنے آئے۔