اڈیالہ جیل میں عہدیداروں کی طرف سے  اپنے ہی ساتھی ملازم کے ساتھ بدفعلی

 
0
383

راولپنڈی، اگست 26(ٹی این ایس):اڈیالہ جیل میں عہدیداروں کی طرف سے  اپنے ہی ساتھی ملازم کے ساتھ بدفعلی کا  سنسی خیز انکشاف ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  یہ واقع  چند دن قبل پیش آیا جس میں  اسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ معظم اور ورڈان بلال نے اپنے ہی نوجوان ورڈان صفدر کو زبردسے ایک کمرے میں لے گئے اور وہاں  اس کے ساتھ بدفعلی کی۔ زیادتی کا شکار وارڈن فریاد لے کر جیل سپرانٹینڈنٹ سعید اللہ گوندل کے پاس پہنچ گیا۔

جیل ذرائع  کا کہنا ہے کہ معاملہ کی اعلی سطح انکوئری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور  ملوث اسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ اور وارڈن کو معطل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ نے  معاملہ کو دبا تے ہوئے واقع کو صدر بیرونی پولیس سے بھی چھپایا۔

دوسری طرف زرائع کے مطابق صفدر کو زبردستی چھٹی پر گھر بھیج دیا گیا جس کا مقصد مبینہ طور پر اسے جیل کے باہر میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف سے ملنے  کے لئے آنے والوں کی کوریج  کے لیے موجود میڈیا سے دور رکھنا ہے۔