شیخ رشیدکےساتھ کام نہیں کرسکتا،چیف کمرشل منیجر ریلوے حنیف گل

 
0
624

دو سال کی چھٹی کے لئے درخوست دیدی

لاہور، اگست 26(ٹی این ایس): ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے کام کرنے سے معذرت ظاہر کر دی اور 2 سال کی چھٹی کیلئے چیئرمین ریلوے کو درخواست دیدی ہے۔

انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ نئے وزیر ریلوے شخ رشید احمد نان پروفیشنل اور غیر شائستہ رویے کے حامل ہیں چنانچہ ان کے  لئے ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں ہے ۔

حنیف گل کا کہناہے کہ وہ وزیر ریلوے شیخ رشید کے ساتھ کام نہیں کر سکتے،چیئرمین ریلوے سے گزارش ہے کہ مجھے 2 سال کیلئے چھٹی دے دی جائے۔