لاہور، اگست 26(ٹی این ایس): رائےونڈ کے مقامی پارک میں جھولا ٹوٹ جانے سے بچےگرکرزخمی ہوگئے۔ حادثے میں ایک شہری امجد بھی زخمی ہوگیا۔ امجد کی درخواست پرپارک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا۔
ایف آئی آرمیں موقف میں کہا گیا ہے کہ بچے کشتی جھولے میں سوار تھے کہ لاک کھل گیا۔ جھولے میں سواربچےکئی فٹ ہوامیں اچھلنےکےبعدگرےکشتی جھولےکالاک کمزورہونےکےباعث حادثہ پیش آیا ۔
واقع کے بعد پارک کے 2ملازمین کو گرفتارکرلیاگیا ہےپارک مالک کی گرفتاری کیلیے بھی پولیس چھاپےمار رہی ہے۔