توشہ خانہ کیس، عمران خان کاآج عدالت پیش نہ ہونے کا فیصلہ

 
0
79

سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج منگل کو توشہ خانہ کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی تھریٹ کے باعث چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کچہری میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا، سکیورٹی ٹیم نے عمران خان کو گزشتہ سماعت کے دوران عدم سکیورٹی کے حوالے سے بریف کیا، لیگل ٹیم نے بھی قانونی پہلوں سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔

لیگل ٹیم کل حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرے گی اور ایڈشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا، وکلا عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت کی استدعا کریں گے، سابق وزیر اعظم کی حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا جائے گا۔