وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم یکجہتی کشمیرشاندار طریقے سے منانے پر صوبے کے عوام سے اظہار تشکر

 
0
14719

لاہور اگست 31 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم یکجہتی کشمیرشاندار طریقے سے منانے پر صوبے کے عوام سے اظہار تشکر۔ انھوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی اجتماعات میں پنجاب کے عوام کی بھرپور شرکت پران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر پاکستان کے ہر شہرمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف پرزور انداز میں آواز بلند کی گئی۔ پرعزم پاکستانی قوم نے وزیراعظم کی کال پر نہتے کشمیری عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکرکے واضح پیغام دیاہے۔ زبردست عوامی اجتماعات سے بھارت کو کھلا پیغام گیا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کبھی جدا نہیں ہوسکتے۔
مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام جوق درجوق باہر نکلے اوربھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔ دنیا کو بتادیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ زندہ قومیں ہمیشہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عظیم مقصد کیلئے اکٹھی ہوتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیر کا کبھی ساتھ نہیں چھوڑے گی-