پنجاب کابینہ کااجلاس، وزیر اعظم عمران خان  نے 23رکنی کابینہ کا اعلان کردیا

 
0
380

کسی کو بھی سینئر صوبائی وزیر نہ بنانے کی تجویز سامنے آنے کے باوجود علیم خان کو سینئر وزیر بنایا گیا

اسلام آباد، اگست 26(ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی 23رکنی کابینہ کا اعلان کردیا گیاہے ۔

اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق تحریک انصاف نے 23 رکنی پنجاب کابینہ کا اعلان کر دیاہے ۔ملک محمدانور،چودھری ظہیر الدین اورہاشم ڈوگربھی پنجاب کابینہ میں شامل کیا گیاہے ۔راجہ راشدحفیظ کو ریونیو کی و زارت جبکہ علیم خان پنجاب کے سینئروزیر بھی ہوں گے۔علیم خان کوپنجاب کابینہ میں لوکل گورنمنٹ اورکمیونٹی ڈیولپمنٹ کاقلمدان ،راجہ بشارت کوپنجاب میں قانون اورپارلیمانی امورکاوزیربنا دیاگیا۔ملک نعمان لنگڑیال اورحسنین دریشک بھی پنجاب کابینہ میں شامل ہیں۔میاں اسلم اقبال کوپنجاب کاانڈسٹریز،کامرس اینڈ انویسٹمنٹ ،یاسرہمایوں سرفرازکوہائر ایجوکیشن اورٹورزم ڈیپارٹمنٹ ،میاں محمودالرشیدکوہاوسنگ،اربن ڈیویلپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے قلمدان سونپے گئے ہیں،محمد سبطین،سردارآصف نکئی اورحافظ عماریاسر بھی پنجاب کابینہ میں شامل جبکہ فیض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات اور کلچر لگا دیا گیا۔سمیع اللہ چودھری کووزیر خوراک پنجاب کا قلمدان ،مخدوم ہاشم بخت کووزیر خزانہ پنجاب بنا یاگیاہے ۔حافظ ممتاز احمد کو ایکسائز،ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان دیا گیاہے ۔محسن لغاری وزیر آبپاشی ، مراد راس پرائمری ایجوکیشن کے وزیر ہونگے ۔راجہ راشد حفیظ ریونیو، تیمور خان کو امور نوجوانان، یاسمین راشد کو پرائمری ہیلتھ کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔ پندرہ صوبائی وزراءکے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیاہے جبکہ 8وزراءکو ابھی محکموں کے قلمدان تفویض نہیں کئے گئے ۔

کےاجلاس میں  عمران خان نے پنجاب حکومت کو کفایت شعاری کی ہدایت دے دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کریں، عوام ہم سے تبدیلی کی امید کررہی ہے،  ہم تبدیلی لا کر دکھائیں گے، حکمرانوں کو عوام کے لیے آئیڈیل ہونا چاہیے ۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے تمام صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا۔ عمران خان نے کہا کہ  پنجاب کابینہ میں اختلافات نہیں چاہتے۔ انھوں نے  تمام وزارتوں میں چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

ذرائع  کے مطابق اجلاس میں کسی کو بھی سینئر صوبائی وزیر نہ بنانے کی تجویز سامنے لاتے ہوئے کہا گیا کہ کسی ایک کو سینئر وزیر بنایا تو باقی ناراض ہوسکتے ہیں۔تاہم ذرائع کے  مطابق اس خدشہ پر مبنی تجویز کے باوجود   علیم خان کو سینئر وزیر بنایا گیا۔