وزیراعظم نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو طلب کرلیا

 
0
127

اسلام آباد 21 اگست 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نےچیئرمین پی سی بی احسان مانی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی پیر کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرینگے اور انہیں اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے، کتنی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں؟پی سی بی نےکیاکیا؟ تمام تر تفصیلات وزیراعظم سے شیئر کی جائیں گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق احسان مانی وزیراعظم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے میں تبدیلی سے متعلق آگاہ کریں گے، احسان مانی کو مزیدتین سال کیلئےتوسیع ملےگی یا نہیں،فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی کی تین سالہ مدت بدھ 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔

وزیراعظم کسی کرکٹر کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہیں اور وزیراعظم کے پرانے ساتھی رمیز راجہ پی سی بی کی چیئرمین شپ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز احسان مانی کو برقرار رکھنے کے حق میں ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 20 اگست 2018 کو نجم سیٹھی کی جگہ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔