خواتین کےساتھ بدسلوکی کےبڑھتےواقعات، مسلم لیگ (ن) کا وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

 
0
716

لاہور 21 اگست 2021 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان نے خواتین کےساتھ بدسلوکی کےبڑھتےواقعات پراظہارتشویش کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہورمیں خواتین کےساتھ بدسلوکی کےبڑھتےواقعات پراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بگڑتی صورتحال کےذمہ داروزیراعلیٰ اوروزیرقانون پنجاب ہیں، عثمان بزدار،راجہ بشارت کوفوری طورپرمستعفی ہوناچاہیے.

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات سےخواتین خودکوغیرمحفوظ محسوس کررہی ہیں، ایسےواقعات کامقصدورکنگ ویمن کوگھروں تک محدود کرنےکی سازش ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے مزید کہا کہ تضحیک آمیزسلوک کی فوٹیجزنےپولیس کی کارکردگی پرسوالات اٹھادیےہیں، سیف سٹی کےمتعددکیمرےعرصہ درازسےخراب پڑےہیں جبکہ لاہورشہرکےمتعدداہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سےخراب پڑےہیں۔

یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

بعد ازاں لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں یوم آزادی کے روز خواتین سے دست درازی کے مزید واقعات سامنے آئے تھے ، گریٹر اقبال پارک میں 2 خواتین سے متعدد افراد کی دست درازی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی۔