بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ریکارڈ

 
0
535

اسلام آباد مئی4(ٹی این ایس) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی بنیادی وجہ طلب اور رسد میں واضح کمی ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق ملک بھر میں جمعہ کی صبح 9 بجے بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ تمام پاور سٹیشنز سے 16ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی طلب 18 ہزار 109 میگا واٹ تک پہنچ چکی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 10 فیصد یا اس سے کم لائن لاسز والے فیڈرز پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی جبکہ 10 منٹ سے زائدنقصان والے فیڈرز پر 48 منٹ زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔