عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے، چیف جسٹس پاکستان

 
0
453

اسلام آباد  اکتوبر 18(ٹی این ایس):چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نااہلی کیس کی سماعت جاری ہے جس میں جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر دلائل دے رہے ہیں۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے  کہ 26 اکتوبر سے سارک کانفرنس کے لیے سری لنکا جانا ہے اس لیے عمران خان اور جہانگیر ترین کیس کا فیصلہ ایک ساتھ کریں گے۔