صحافیوں پر تشدد ازخود نوٹس کی سماعت

 
0
367

اسلام آباد مئی 4(ٹی این ایس)سپریم کورٹ میں صحافیوں پر پولیس تشدد از خود نوٹس کی سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس نے معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ۔سماعت کے دوران صحافیوں کے نمائندے پرویز شوکت نے کہا کہ عدلیہ کے نوٹس لینے پر خوشی ہوئی ،ہر سال 3مئی کو دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منا یا جاتا ہے ،آزادی صحافت کے دن ریلی نکالی تو پولیس نے رکاوٹ ڈالی اور صحافیوں پر تشدد کیا ۔

اس پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ ریاست کا چوتھا ستو ن ہیںاور معاملے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزادی صحافت کے دن صحافی برداری پارلیمنٹ ہاوس کی جانب مارچ کر رہی تھی تو پولیس نے انہیں روکا اور پھر تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ۔