اٹک، اگست 26 (ٹی این ایس): دو نامعلوم افراد نے ٹرک اڈا کے قریب حجام کی دوکان پر ایک شخص کو گولی مار کر موت کے گھا ٹ اتار دیا اور بعد ازاں فرار ہوگئے۔
ریسکیو کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔
پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقتول نواز نامی شخص ٹرک اڈا پر داڑھی بنانے کے لئے آیا تھا۔