ن لیگ کا پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ

 
0
414

اسلام آباد اگست20 (ٹی این ایس) اپوزیشن میں دوریاں بڑھنے لگیں، ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوارکی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا.تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنا صدارتی امیدوار لانے پرغورشروع کر دیا ہے. ن لیگ نے موقف اختیار کیا ہے کہ بڑی پارلیمانی جماعت ہیں امیدوار لانا ہمارا حق ہے.واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گذشتہ روز سینیٹر اعتزاز احسن کو صدارتی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار نامزد کیا تھا۔آصف زرداری نے اعتزاز احسن کو صدارتی امیدوار نامزد کرنے کی منظوری دیتے ہوئے خورشید شاہ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ کو مسلم لیگ ن سمیت دیگر اتحادی جماعتوں سے رابطے کرنے کا ٹاسک دیا تھا.البتہ ن لیگ نے پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوارکی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، توقع کی جارہی ہے کہ ن لیگ اپنا صدارتی امیدوار لائے گی.یاد رہے کہ وزیراعظم کے انتخاب کے موقع پر اپوزیشن میں خلیج پیدا ہوئی تھی، جب پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے امیدوار شہباز شریف کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا تھا.بعد ازاں پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر بھی لاتعلق رہی تھی. دونوں ہی مراحل میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا تھا۔