بٹگرام میں مسلح افراد  نے مقامی وکیل کے حجرے میں گھس کر اندھادھند فائرنگ،وکیل محفوظ تاہم اسکا بھائی شدید زخمی ہوگیا

 
0
249

چارسدہ،اپریل 13  (ٹی این ایس):  چارسدہ  کے علاقے بٹگرام میں مسلح افراد  نے مقامی وکیل کے حجرے میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی ،،فائرنگ سےایڈوکیٹ وقار خان معجزانہ طور پر محفوظ رہے تاہم انکے بھائی عماد خان  شدید زخمی ہوگئے۔

تھانہ بٹگرام پولیس کے مطابق گزشتہ روز تحصیل شبقدر کے علاقے  بٹگرام میں مسلح  افراد نے اس وقت معروف  وکیل ایڈوکیٹ وقار خان کے حجرے  کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جب وہ اپنے موکلین  کے ساتھ  ان کے مقدمات کے حوالے سے  بات  چیت کر رہے تھے۔  فائرنگ کے نتیجے میں انکے بھائی عماد خان شدید زخمی ہوگئے  جنہیں بروقت  طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ اہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے  مجروح  کے بیان پر صدیق ،شاہ فہد  پسران   سید کریم خان  اور طارق  ولد صفدرکے خلاف مقدمہ درج کرکے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی  واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وقار خان کےبڑے بھائی سینئر قانون دان ایڈوکیٹ  عادل احمد کو نامعلوم افراد نے  فائرنگ کر کےقتل کر دیا  تھا ۔ وقار خان ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ انہیں اور انکے خاندان کو مذکورہ افراد سے شدید خطرات لاحق  ہیں  لہٰذاحکومت انہیں  تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ۔ انہوں آئی جی خیبر پختونخوا  پولیس صلاح الدین محسود ،آر پی او مردان عالم شنواری اورچارسدہ  ڈسٹرکٹ پولیس کے سربراہ ظہور آفریدی سے  واقع میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔