سی ڈی اے نے دو ملازمین پر مس کنڈکٹ اور بلا اجازت ملازمت سے غیر حاضر رہنے پر میجر پنلٹیز عائد کر دی

 
0
358

اسلام آباد اگست 19 (ٹی این ایس): سی ڈی اے نے دو ملازمین پر مس کنڈکٹ اور بلا اجازت ملازمت سے غیر حاضر رہنے پر میجر پنلٹیز عائد کر دی ہیں۔ یہ سزائیں انکوائری کمیٹیوں کی سفارشات پر عائد کی گئیں ہیں۔سی ڈی اے کے ہیومین ریسورس ڈائریکٹوریٹ نے متعلقہ مجاز فورم سے منظوری کے بعد سی ڈی اے ایمپلائز سروس ریگولیشنز1992؁ء کی متعلقہ شقوں کی روشنی میں سزاؤں کے آرڈرز جاری کر دیئے ہیں۔
اس ضمن میں ڈی ایم اے کے عثمان رفیق، سب انسپکٹر،بی ایس 14-کو 2012 ؁ء سے بلا اجازت غیر حاضر رہنے پر غیر حاضر رہنے پر ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔ مذکورہ ملازم کو ابتدائی طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا جس میں ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ اپنے رویہ میں تبدیلی لائے اور ڈیوٹی پر حاضر ہو تاہم اس سلسلے میں نہ تو مذکورہ ملازم نے دی گئیں ہدایات پر عمل کیا اور نہ ہی اس نوٹس کا کوئی جواب دیاجس کے بعد مذکورہ ملازم کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کیا گیا اور اُسے شو کاز نوٹس جاری کیا گیا جس میں ہدایت کی گئی کہ وہ چودہ دن کے اندر اپنا تحریری جواب ادارے میں جمع کروائے تاہم دیئے گئے وقت میں کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔جس کے بعد تمام ریکارڈ کا معائنہ کرنے اور کیس کے تمام پہلووں کا جائزہ لینے کے بعد مجاز آفیسر نے مذکورہ ملازم کو سروس سے برخاست کرنے کی میجر پنلٹی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔
اسی طرح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سیکورٹی گارڈ امجد محمود کومس کنڈکٹ کا مرتکب ہونے پر بھی میجر پنلٹی عائد کرتے ہوئے اسکی نچلے سکیل میں تنزلی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ کی بھر پور کوششوں کی وجہ سے التواء کا شکار انکوائریوں کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔سزا و جزا کے عمل کو یقینی بنا کر سروس ڈلیوری اور ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔