پی ڈی ایم کا وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر اتفاق

 
0
206

اسلام آباد 01 مارچ 2021 (ٹی این ایس): پی ڈی ایم میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتوں نے لانگ مارچ سے قبل تحریک عدم اعتماد لانے پر ‏اتفاق کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو کی پی ڈی ایم سربراہ مولان فضل الرحمان کی ‏ملاقات ہوئی جس میں سینیٹ الیکشن، لانگ مارچ اور موجودی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ‏گیا۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو لانگ مارچ سے قبل تحریک عدم اعتماد لانے پر قائل کر لیا، ‏مولانا نے بلاول کی تجویز سے اتفاق کیا اور تحریک عدم اعتماد پرمولانانے رضامندی ظاہر کر دی۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوگئےتوتحریک عدم اعتماد لائی جائے ‏گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کاخیال تھا پی ‏ڈی ایم سینیٹ الیکشن میں اختلافات کا شکار ہوگی لیکن چاروں صوبوں اور مرکز میں پی ڈی ایم کا ‏اتحاد قوم کیلئے خوشخبری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی تنہا آواز ہے، پی ڈی ایم اصولی طورپرتحریک کانام ہے ہمیں ‏سینیٹ الیکشن میں اچھےکی امیدہے اور حکومتوں صفوں میں مایوسی کاماحول ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان ہمارےساتھ شامل ہو کر ‏کراچی کیلئےآواز اٹھائے اور پی ڈی ایم کاحصہ بن کرحکومت کامقابلہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ خفیہ ووٹنگ پرسپریم کورٹ آئین،قانون کےمطابق فیصلہ دےگی ہم نےخفیہ اور ‏اوپن بیلٹنگ سےمتعلق اپنی تیاری کی ہوئی ہے، امیدہےسپریم کورٹ صدارتی آرڈیننس پرآئین وقانون ‏کےمطابق فیصلہ دےگی۔