خواتین ہمارے بے پناہ احترام کی مستحق ہیں: قمر جاوید باجوہ

 
0
205

اسلام آباد 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کے لیے خدمات سر انجام دی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین ہمارے بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں۔ پاکستانی خواتین نے قوم کی عزت اور وقار میں اضافے کیلیے خدمات سر انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ جس کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقاریب منعقد کی گئی ہیں۔ سول سوسائٹی کی تنظیموں کی جانب سے خواتین کو درپیش مسائل اور چیلنجوں کو اجاگر کرنے کے لیے واکس، سیمینارز اور مباحثوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

خواتین کی مسلسل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجے میں 1910 میں کوپن ہیگن میں خواتین کی پہلی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں 17 سے زائد ممالک کی سو کے قریب خواتین نے شرکت کی۔