پنجاب کے 6 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے15 دن کیلئے بند

 
0
171

اسلام آباد 10 مارچ 2021 (ٹی این ایس): عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب کے 6 شہروں میں تمام تعلیمی ادارے15 دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بتایا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرختونخوا میں تمام تعلیمی اداروں میں50 فیصد بچوں کو بلایا جائے گا۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے اس ضمن میں کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔