فنکاروں ،تخلیق کاروں اور شوبز سے وابستہ افراد کو ماھانہ امدادی فنڈزجاری کیے جائیں، سید سہیل بخاری

 
0
30418

اسلام آباد 13 مارچ 2021 (ٹی این ایس): ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی اور معروف ایونٹ آرگنائزر سید سہیل بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیرثقافت میاں خیال احمد کاسترو، سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر سے پر زور اپیل کی ہے کہ فنکاروں، تخلیق کاروں اور شوبز سےوابستہ افرادکو بھی امدادی رقوم جاری کی جائیں تاکہ ان کا بھی کچن کا مسلہ حل ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے کئی ماہ قبل صرف 15ہزار کا فنڈز دیا گیا اور آج مارچ کا دوسرا ہفتہ ہے کوئی امدادی رقم جاری نہیں کی گئی ھےحکومت نے 5،ھزارروپے ماھانہ وظیفہ مقرر کیا ھوا ھےمگر وہ بھی کئی ماہ نہیں ملتا ھےوزرات اطلاعات وثقافت کے نمائندے نے اپنا نام نہ ظاھر کرنے پر بتایا کہ ھم نے سب فنڈز جاری کر دیئے ھوۓ ھیں مگر سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور بنک اس میں تاخیر کرتا ھے اور میسج کرنے میں کوتاھی برتی جاتی ھے اسلئے اس لئے ان پر ایکشن لیا جاۓ تاکہ بروقت امدادی رقم شوبز سے وابستہ افراد تک پہنچ سکے، سید سہیل بخاری نے کہا کہ 5،ھزارروپے کا وظیفہ ایسے ھی ھے جیسے اونٹ کے منہ میں زیرہ، مگر ھم پھر بھی حکومت کے شکرگزار ہیں کہ وہ شوبز سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کرتی ھے انہوں نے رقم کی فی الفور فراھمی کے ساتھ ساتھ حکومت سے امدادی رقم بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ھےجس طرح دوسرے شعبے کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں آرٹسٹ سالہاسال سے بے روزگار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم عمران خان فوری آرٹسٹوں اور شوبز سے وابستہ افراد کو امدادی چیک اور معاشی پیکیج کا اعلان کریں تاکہ دوسرے شعبہ کے ساتھ ساتھ شوبز سے وابستہ افراد بھی معاشی پریشانی سے دوچار نہ ہوں۔ سید سہیل بخاری نے کہا کہشوبز واحد ایسا شعبہ ہے جس کے نام پر ثقافت کے کئی ادارے قائم ہیں اور اربوں کا فنڈز صرف اور صرف ملازمین کی تنخواہ اور دیگر عیا شیوں پر خرچ ہوتا ہے جبکہ آرٹ اور ثقافت سے وابستہ افراد کیلئے کبھی کسی بھی حکومت نے مثبت اقدام نہیں کیا۔