اسلام اباد پاکستان پیپلز پارٹی کے راھنما اور معروف سماجی اور روحانی شخصیت پیر ملک عاقب علی نے کہا ھے کہ تحصیل دار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود پنجاب بیروکریسی کے جرات مند، دلیر اور انصاف پسند افیسر ھیں انھوں نے محکمہ مال میں شفافیت اور احتساب کے عمل کو مزید بہتر بنانے کیلئے ھر ممکن اقدامات اٹھائے۔ اپنے بیان میں ملک عاقب علی کا کہنا تھا چوھدری شفقت محمود نے محکمہ ریونیو فتح جنگ کے عملہ کی کارکردگی بنانے کیلے سخت مانیٹرنگ کا طریقہ کار اختیار کیا ھوا ھے۔ جبکہ شفافیت برقرار رکھنے کیلے دستاویزات کو خود پڑھتے ھیں۔ یہ ھی وجہ ھے حق دار کی حق تلفی نھی ھونے دیتے۔ ان کے علم میں کوئی بھی بے ضابطگی لائی جائے یا کسی مسلہ کی نشاندہی کی جائے وہ فوری اس کا نوٹس لیکر سخت اقدامات اٹھاتے ھیں ۔ چوھدری شفقت محمود زمینوں کے انتقالات، رجسٹریوں، سرکاری زمینوں کے استعمال، ٹیکسوں اور دیگر مالی معاملات کو شفاف طریقے سے دیکھتے ھیں نہ تو خود غیر قانونی کام کرتے ھیں اور نہ ھی کسی کو کرنے دیتے ھیں یہاں تک کے وہ غلط کام اوع بندے کی شفارش بھی نھی سنتے۔۔ان اقدامات کی وجہ سے محکمہ مال میں شفافیت کو یقینی بنانے اور عوامی اعتماد کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کر رھے ھیں ان نے گزشتہ دوسال کے دوران ۔ محکمہ مال میں ہونے والی ھر کسی کی بدعنوانیوں اور خلاف قانون فیصلوں کی روش کو سو فیصد ختم کردیا ھے جس سے عوام کو انصاف تک فوری رسائی حاصل ہوی۔ ان اقدامات سے نہ صرف محکمہ مال کے عملہ کی کارکردگی بہتر ہو گی بلکہ سرکاری زمینوں اور مالیاتی امور میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا بھی خاتمہ ممکن ھوا ان تمام عوامی نوعیت کی اصلاحات سے عام ادمی کے دل میں چوھدری شفقت محمود کی عزت بڑھی ھے