کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر رحمان ملک

 
0
161

اسلام آباد 21 مارچ 2021 (ٹی این ایس): کورونا کی تیسری لہر کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر نہ صرف پاکستان بلکہ پورے دنیا میں پھیلی ہوئی ہے، تیسری لہر کے باعث پاکستان میں آئے روز مثبت کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، بدقسمتی سے مثبت کیسز میں اضافہ بے احتیاطی کے باعث ہے، میں نے پہلے کہا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے، میں نے اپنی کتاب اور کالموں میں کورونا کی دوسری و تیسری لہر انتہائی مہلک ثابت ہونے کی پیشنگوئی دی تھی، اسوقت پاکستان میں کورونا کا نیا یو۔کے اسٹرین چل رہا ہے، یو۔کے اسٹرین کورونا وائرس چوبیس گھنٹوں تک ہوا میں بھی زندہ رہ سکتا ہے، برطانیہ کے کاؤنٹی کینٹ سے اٹھنے والی یہ اسٹرین پوری دنیا میں تیزی سے پھیل چکا ہے، یہ اسٹرین دیگر کورونا وائرس کی اقسام کی نسبت کئی گنا زیادہ مہلک و متحرک ہے، عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کیخلاف اختیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرے، ہر شہری ماسک پہننا، موزوں فاصلہ رکھنا، ہجوم سے دور رہنا اور سینیٹائزرز استعمال کرنا اپنے اوپر لازم قرار دے، وزیراعظم عمران خان کے صحت یابی کےلئے دعاگو ہوں جو کورونا میں مبتلا ہوچکے ہیں، حکومت کا چاہئے کہ جلد از جلد پوری عوام کی ویکسینیشن کر دے اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائے، صرف ویکسینیشن اور اختیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہم کورونا سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔