اسلام آباد 23 مارچ 2021 (ٹی این ایس): رواں ماہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کے ہیڈ پرسر (چیف فلائٹ اٹینڈنٹ) کی دوران پرواز روتے ہوئے بچے کو سینے سے لگا کر چپ کرانے کی وائرل تصاویر نے جہاں ہر پاکستانی کا دل جیتا وہیں اب انہیں عالمی ادارے اقوام متحدہ کی جانب سے بھی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
پی آئی اے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا ہےکہ توحید داؤد پوتہ کو یو این وویمن کی جانب سے ایک اعزاز سے نواز اگیا ہے
توحید داؤد پوتہ کو ایوارڈ سے نوازے جانے کی تقریب میں پی آئی اے کے اعلیٰ عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
ویڈیو میں توحید داؤد پوتہ کو یواین وویمن پاکستان کی خاتون ممبر کی جانب سے ایوارڈ لیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ٹوئٹ کے مطابق توحید داؤد پوتہ کو خواتین کا احساس ،صنف سے ہمدردری، عزت اور ان کے خیال کرنے پر اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
Mr. Touheed Daudpota, crew of #PIA, whose photos of soothing a baby went viral, was declared by @unwomen_pak the #HeforShe champion for displaying empathy, gender sensitivity, respect & care to a women pax, upholding long traditions of '#GreatPeopletoFlyWith' #GenerationEquality pic.twitter.com/Gr76ZeRIeL
— PIA (@Official_PIA) March 22, 2021
خیال رہے کہ توحید داؤد پوتہ کی روتے بچے کو سینے سے لگاکر چپ کراتی تصاویر پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے ٹوئٹر پر پوسٹ کے ہمراہ شیئر کی تھی۔