طلباء کو گھر کی دہلیز پر علم کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں۔ ریجنل ڈائریکٹر سید باقر حسین ہمدانی
نارووال 26 مارچ 2021 (ٹی این ایس): علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس نارووال میں معذور طلباء میں لیپ ٹاپ فراہمی کی پر وقار تقریب کا انقعاد ہوا۔ تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نارووال سیدہ تہنیت بخاری تھی۔ ریجنل ڈائریکٹر نارووال سید باقر ہمدانی نے تقریب میں موجود مہمان خصوصی، معزز مہمانوں اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی طلباء کو تعلیم گھرکی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔ یہ لیپ ٹاپ طلباء کو آن لائن تعلیم کے حصول میں مدد گار ثابت ہونگے۔ ACنارووال سیدہ تہنیت بخاری نے طلباء کو محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کر نے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نارووال ریجن کیساتھ مل کر کام کریں گے۔ تحصیل اور ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون اوپن یونیورسٹی نارووال ریجن کیساتھ رہے گا۔ تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے 7 طلباء و طالبات، عبدالرحمن، عمر حسیب، یاسر رفیق، مدثرہ شاہین، عدیل احمد، مکرم شہزاد اور حافظ نوید علی کو لیپ ٹاپ دئیے۔ لیپ ٹاپ ملنے پر سٹوڈنٹس نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، حکومت پاکستان اور ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔