اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، سکول کالجز میں منشیات کی سپلائی میں ملوث 12 کارندے گرفتار

 
0
247

اسلام آباد 30 مارچ 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، سکول کالجز میں منشیات کی سپلائی میں ملوث 12 کارندے گرفتار کر لئے گئے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات سپلائرز سے 2000 گرام چرس،800 گرام آئس،500 گرام ہیروئن،140 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئی ۔ گرفتار ملزمان میں منظور احمد، شفقت علی ،محمد علی،محمد شہزاد،زمرد شاہ،سید اسرار،عدنان،سلیمان،انمان الحق،لیاقت علی،رضی خان شامل ہیں منشیات سپلائرز کو اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز سے جی ٹاین،بری امام، جی سیون،جی سیون، 26 نمبر چونگی، کھنہ،غوری ٹاون،چک شہزاد سے گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنزمصطفی تنویر نے کہا کہ بچوں کا مستقبل تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا ،ضلع بھر میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے گا۔