وفاقی حکومت کا اسلام آباد کچہری منتقلی سے متعلق بڑا اقدام 91 عدالتوں پر مشتمل جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ

 
0
280

اسلام آباد 30 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت کا اسلام آباد کچہری منتقلی سے متعلق بڑا اقدام 91 عدالتوں پر مشتمل جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ 31 مارچ کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری ہو جائے گی ،سیکرٹری قانون نے عدالت کو آگاہ کردیا چیف جسٹس کی کچہری منتقلی سے متعلق وزارت قانون کی کارکردگی کی تعریف اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ 91 کورٹس کی جی الیون میں تعمیر کے لیے چھ اعشاریہ آٹھ بلین روپے کی منظوری کل ہو جائے گی،سیکریٹری قانون کے مطابق گراؤنڈ کے ساتھ آٹھ منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی، سائلین کے لیے سہولت سنٹر کی تعمیر سے متعلق بھی پیپر ورک مکمل ہو چکا۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ سے بھی منظوری ہو جائے گی، سمری ارسال کردی ہے۔ وفاقی کابینہ سے منظوری کے سمری کی ایک کاپی عدالت جمع کرائیں،چیف جسٹس کی سیکریٹری قانون کو ہدایت جی الیون جوڈیشل کمپلیکس کی تزئین و آرائش کا کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے، جوڈیشل کمپلیکس میں عدالتوں کو اسٹاف بھی فراہم کردیا گیا ہے، پہلے سے موجود جوڈیشل کمپلیکس کی بلڈنگ کی حوالگی کا معاملہ بھی طے پا چکا ہے، نیب کی پرانی بلڈنگ کورٹس کے کیے موضع نہیں، ٹربیونل کی منتقلی کے لیے جی ٹین میں کرائے پر عمارت لے لی ہے، کوشش کریں جلد سے جلد یہ مسئلہ حل ہوسکے، سائلین کی سہولت کو ذہن میں رکھ فیصلے کریں۔