اسلام آباد، وفاقی محتسب کے دفتر میں آتشزدگی،دو نوجوان عمارت کی چوتھی منزل چھلانگ لگا کر ازجان

 
0
721

اسلام آباد، ستمبر 10(ٹی این ایس)   وفاقی درالحکومت  میں  اسوقت دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جب انھوں نے عمارت میں آگ لگنے کے باعث عمارت کی چوتھی منزل سےچھلانگیں لگائی۔ یہ سانحہ اسوقت پیش آیا جب دار الحکومت کے ریڈ زون میں واقع  عوامی مرکز عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمارت میں قائم وفاقی محتسب کے دفتر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ کے نتیجے میں رضا اور عمر اعجاز نامی یہ دونوں نواجون چوتھی منزل پر چڑھ گئے اورعمارت میں ایمر جنسی راستہ ہونے کے باوجود انہوں نے گبھراہٹ کے عالم میں عمارت سے چھلانگ لگائی ۔ دونوں نوجوان کو فورا پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، آگ لگنے کے باعث دفتر کا تمام ریکارڈ جل گیا تاہم ریسکیو کی جانب سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔