وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات نہیں رہی: فیصل جاوید

 
0
646

اسلام آباد 30 مارچ 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے، ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں رہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ 20مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی تھی تاہم مکمل احتیاطی تدابیر اور ڈاکٹروں کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے عمران خان نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان میں کورونا کی علامات نہیں رہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے سرکاری مصروفیات کا آغاز کردیا ہے۔