اسلام آباد 30 مارچ 2021 (ٹی این ایس): کورونا ویکسین کیلئے حکومت پاکستان اور 2 چینی نجی کمپنیوں سائنو فارم اورکین سائنو کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام اورچینی کمپنیزکا 70 لاکھ خوراکوں کی خریداری کا معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت سائنو فارم سے 40 لاکھ اورکین سائنو سے 30 لاکھ ویکسین ڈوز کی خریداری کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ چینی کمپنیاں آئندہ ماہ سے ویکسین سپلائی کا مرحلہ وار آغاز کریں گی۔
اس حوالے سے انسداد کورونا کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ پاکستان اپریل کے وسط تک بڑی مقدار میں کین سائنو ویکسین درآمد کرے گا۔
We will be getting bulk vaccine by mid april from cansino from which 3 million vaccine doses can be made. The bulk vaccine recieved will be formulated, sterilized and packed in Pakistan. For this purpose special equipment has been procured and manpower is being trained
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 30, 2021
انہوں نے کہا کہ کین سائنو ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں پاکستان میں ہی پیک ہوں گی جبکہ ویکسین کی ڈوز بنانے کیلئے خصوصی آلات خرید لیے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا تھاکہ ویکسین ڈوز کی تیاری کیلئے افرادی قوت کو تربیت دی جا رہی ہے۔