سچ یہ ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کے فیصلے پر دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہو سکا۔ بیرسٹر شہزاد اکبر

 
0
126

اسلام آباد 18 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ سچ یہ ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کے فیصلے پر دونوں ججزز کا اتفاق نہیں ہو سکا۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کو تحقیق ضرور کرنی چاہیے عدالتی کاروائی جاری تھی تو کچھ چینلز نے ضمانت کی پیشگی خبر کس کی ایما پر چلائی۔ ‏ن لیگی وکلا اور رہنما کیسے ججز سے فیصلہ سنے بغیر گھنٹوں قوم کو گمراہ کن بھاشن دیتے رہے۔

شہزاد اکبرنے کہا کہ شہباز شریف کی ضمانت کیلئے بے تابی تو سمجھ میں آتی ہے لیکن ن لیگی معزز وکلا کی بے ایمانی سمجھ نہیں آتی۔