پاکستان نے اقوام متحدہ کے اداروں کی رکنیت حاصل کر لی

 
0
292

اسلام آباد 21 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پاکستان نے اقوام متحدہ کے 3 اہم اداروں کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن تین اہم اداروں کی رکنیت حاصل کی ہے ان میں جرائم کی روک تھام، خواتین کی حیثیت سے متعلق اور پاپولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن معاشرتی اور معاشی امور پر بین الاقوامی تعاون میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخابات اقوام متحدہ کے 54 رکنی پرنسپل آرگنائزیشن اکنامک اینڈ سوشل کونسل میں ہوئے تھے۔

یکم جنوری 2022 سے پاکستان تینوں کمشنز کی رکنیت سنبھالے گا۔ تینوں کمشنز کا انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان پرعالمی برادری کے اعتماد کی عکاس ہے۔