ریگولر ہونے والے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
100

سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد نا اہل ٹولے کو چھوڑ کر مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شامل۔
اسلام آباد 27 اپریل 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے ملازمین کی کثیر تعداد سید رضا حسین شاہ بخاری،جاوید اقبال مغل،راجہ فیصل تصور،سید یاسین شاہ،محمد اخلاق چوہدری،فخر عباس مغل،اسد عباس مغل،محمد زمرد مغل،یاسر مغل،راجہ کاشف ایاز،راجہ ضمیر،عرفان حیدر مغل اور انکے ساتھیوں نے ایمپلائز یونین پاشاگروپ اور لیبر یونین امان اللہ گروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے تمام نئے شامل ہونے والے محنت کشوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز ملازمین جو نااہل ٹولے اور اسکی بغل بچہ تنظیم جو ملازمین کو سبز باغ دکھا کر اقتدار میں آئی لیکن ملازمین سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورانہ کر سکی جبکہ ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مسٹررول ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین اور انتظامیہ کے درمیان باقاعدہ معاہدے موجود ہیں جنکی روشنی میں ان ملازمین کو بہت پہلے ریگولر ہو جانا چاہیے تھا لیکن ان ملازمین کو اپنے حقوق لینے کے لیے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹانا پڑے اور ایک طویل قانونی جدوجہد کے بعد آج وہ اپنا حق لینے میں کامیاب ہوئے،سی ڈی اے مزدور یونین اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے عین مطابق ان ریگولر ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتی ہے،سی ڈی اے مزدور یونین نے ادارے میں کام کرنے والے ڈیلی ویجز،مسٹررول اور کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کروانے میں اپنا بھرپور کردار اداکیا اور ماضی میں بھی اٹھارہ سوسے زائد ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور مسٹررول و اوورایج ملازمین کو ریگولر کروانے کا اعزاز بھی سی ڈی اے مزدور یونین کو حاصل ہے،آج نا اہل ٹولہ اوراسکی بغل بچہ تنظیم ان ملازمین کے ریگولر ہونے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے جبکہ اپنے دوران سی بی اے یہ لوگ اقتدار کے نام پر کرپشن کا بازارگرم کیے ہوئے تھے اور ان کا ہر عہدیداردیہاڑیاں لگانے کے چکر میں تھا اس وقت انہیں اقتدار کے نشے میں کبھی ان ڈیلی ویجز ملازمین کا خیال تک نہ آیا،سی ڈی اے مزدور یونین نے ان تمام ریگولرہونے والے ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ اپنی اخلاقی،جمہوری اور عملی جدوجہد جاری رکھی یہی وجہ ہے کہ ریگولر ہونے والے ملازمین سی ڈی اے مزدور یونین کی قیادت پر آج اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انشاء اللہ بہت جلد باقی ماندہ ملازمین بھی ریگولر کر دیے جائیں گے۔