یوم علیؑ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی

 
0
299

اسلام آباد 01 مئی 2021 (ٹی این ایس): نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے یوم علیؑ کے موقع پر ہر قسم کے جلوس نکالنے پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یوم علیؑ کے موقع پر جلوسوں پر پابندی کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے، پابندی خاص طور پرشہری علاقوں میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث لگائی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق یوم علیؑ کے موقع پر مجالس کے انعقاد کی اجازت ایس او پیز کے تحت ہو گی۔