اسلام آباد 06 مئی 2021 (ٹی این ایس): صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کی ہدایت پر سٹیٹ بینک جمعہ کے روز بزنس کمیونٹی کے چیک کلیئر کرےگا۔اقدام سے نجی شعبے کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور کی درخواست پر گورنر سٹیٹ بینک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔گورنر سٹیٹ بینک نے صدر کو جمعہ کے روز کاروباری برادری کے چیک کلیئر کرانے کی یقین دہانی کرائی۔گزشتہ روز صدر ایوانِ صنعت و تجارت لاہور میاں طارق مصباح الرحمٰن نے ملاقات میں صدر مملکت سے درخواست کی تھی۔صدرایوانِ صنعت و تجارت میاں طارق مصباح الرحمٰن نے ذاتی دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔