کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے بلاآخر عدالتی احکامات پر اسلام آباد کے معروف ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو قبضہ مافیا سے واہ گزار کروا لیا گیا

 
0
229

اسلام آباد 08 مئی 2021 (ٹی این ایس): کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے بلاآخر عدالتی احکامات پر اسلام آباد کے معروف ڈائمنڈ کرکٹ کلب کو قبضہ مافیا سے واہ گزار کروا لیا گیا قابضین شکیل شیخ و گروہ ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ و کلب سے ماہانہ لاکھوں روپے لوٹ رہے تھے عدالتی احکامات پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ و کلب اور مرغزار کرکٹ کلب سے قبضہ واہ گزار کروا لیا بااثر شخصیات اور قبضہ گروہ نوجوانوں کو بین الاقوامی کرکٹ میں موقع دینے کی آڑ میں لوٹ مار میں مصروف تھے بااثر قبضہ مافیا گزشتہ کئی دہائیوں سے ان کرکٹ گراونڈز پر قابض تھے میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ڈائمنڈ و مرغزار کرکٹ گراونڈ کا قبضہ حاصل کر لیا ہے شالیمار کرکٹ کلب کو بھی قابضین سے واہ گزار کروائیں گے۔ایم سی آئی ذرائع کے مطابق بااثر قبضہ گروہ سے عدالتی احکامات پر قبضہ واہ گزار کروانے کیلئے اسلام آباد پولیس کی بھی خدمات حاصل کی گئی۔ سابق ممبر پی سی بی گورننگ بورڈ شکیل شیخ اور گروہ کئی دہائیوں سے ان گراونڈز پر غیر قانونی طور پر قابض تھے۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ڈائمنڈ کرکٹ گراونڈ سے ریکارڈ تحویل میں لیتے ہوئے داخلی راستوں پر نصب دروازوں اور حفاظتی باڑز کے لاک(تالے)تبدیل کر دیئے ہیں۔ گراونڈز کو قبضہ مافیا سے محفوظ بنانے کیلئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کا سٹاف گراونڈز میں موجود رہے گا۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کو میرٹ پر کرکٹ کے موقع فراہم کیئے جائیں گے اور ان گراونڈز میں کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا واہ گزار کروائے گئے تینوں گراونڈز میں سہولیات کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کیئے جائیں گے عدالتی فیصلہ تاریخی ہے اس فیصلے سے میرٹ کی جیت اور قبضہ گروہ کی حوصلہ شکنی ہوئی۔