ماہ مقدس رمضان کا آخری جمعتہ المبارک کو ہر سال آغا سیّد حامد علی شاہ موسوی کی ہدایت پر یوم القدس یوم حمایت مظلومین ہوتا ہے ، علامہ بشارت حُسین امامی

 
0
192

یوم القدس ہم اس طرح مناتے ہیں مسلمانوں کا قبلہ اوّل وہ اس وقت یہودیوں کے قبضے میں ہے دنیا میں مٹھی بھر یہودی رہتے ہیں ، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد
علاقہ مسلمانوں کا ہے خطہ مسلمانوں کا ہے اور ہمارا قبلہ اوّل جو ہے وہ یہودیوں کے قبضے میں ہے اور آج 57سے زیادہ اسلامی ممالک موجود ہیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا، یوم االقدس ریلی پر خصوصی گفتگو

اسلام آباد 08 مئی 2021 (ٹی این ایس): مرکزی امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ ترلائی اسلام آباد میں علامہ بشارت حُسین امامی ، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی زیرصدرات
یوم القدس ریلی نکالی گئی ریلی میں حُسینت زندہ باد یزیت مُردہ فرانس مُردہ باد امریکہ مُردہ باد کے نعرے لگائے گئے اور فلسطنیوں کے مظلوموں سے اظہار ہمدردی و اظہار یکجہتی کیا گیا ریلی میں لبیک یا حُسین ؑ کے نعرے بھی بلند کیئے گئے ریلی امام بارگاہ بعد از نماز جمعتہ الوداع مرکزی امام بارگاہ قصر خدیجتہ الکبریٰ سے نکالی گئی سادات و مومنین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے علامہ بشارت حُسین امامی ، صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اسلام آباد نے میڈیا کو یوم القدس ریلی کے حوالے سے اپنا ویڈیو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک کا آخر ی جمعتہ المبارک کو ہر سال آغا سیّد حامد علی شاہ موسوی سرکار کی ہدایت پر یوم القدس یوم حمایت مظلومین ہوتا ہے علامہ بشارت امامی کا مزید کہنا تھا کہ یوم القدس ہم اس لیئے مناتے ہیں مسلمانوں کا قبلہ اوّل اوروہ اس وقت یہودیوں کے قبضے میں ہے دنیا میں مٹھی بھر یہودی رہتے ہیں انھوں نے کہا کہ علامہ مسلمانوں کا ہے خطہ مسلمانوں کا ہے اور ہمارا قبلہ اوّل جو ہے وہ یہودیوں کے قبضے میں ہے اور آج 57 سے زیادہ اسلامی ممالک موجود ہیں لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہو رہا انھوں نے مزید کہا کہ ہماری بہنیں ہماری بیٹیاں
ہماری مائیں وہ مسلسل اُن پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اسی طرح کشمیر کے اندر ہندوستان جو ہے مقبوضہ کشمیر کے اندر اس نے قیامت برپا کی ہوئی ہے
صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور باقی دنیا کے خطوں کے اندر جہاں جہاں بھی اس وقت ظلم ہو رہا ہے اس ظلم کے خلاف تحریک نفاذ فقہ جعفریہ آغا سیّد حامد علی شاہ موسوی نے اعلان کیا ہے کہ اُن کی حمایت کی جائے یہ اُس سلسلے میں جو ریلی تھی آج پورے پاکستان کے اندر بھی کیونکہ عالمگیر سطح پر منایا جا رہا ہے ابھی جمعتہ المبارک سے پہلے اسلام آباد کے مرکز آبپارہ چوک پر بھی ہم نے وہاں پر ریلی ختم کی وہاں سے آئے اور یہاں پر پہنچے پھر یہاں سے اسی طرح مختلف جگہوں پر اور ابھی پنڈی سے بھی اسی طرح جلوس برآمد ہونے لگا ہے علامہ بشارت امامی نے کہا کہ ہمارا پیغام یہ ہے کہ دنیا کے اندر اگر آپ چاہتے ہیں امن قائم ہو دنیا کے اندر اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا سکون کے ساتھ رہ سکے تو اُس کا یہی حل ہے
کہ اُس وقت تک سکون نہیں ہو سکتا اُس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جس وقت تک مسلمانوں کا قبلہ اوّل جو ہے وہ بیت المقدس وہ آزاد نہیں ہو جاتا جس وقت تک فلسطنی بھائیوں کو اُن کے حقوق نہیں مل جاتے اور جس وقت تک ہمارے کشمیری بھائی جو ہیں وہ ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اُن کو اِن کے حقوق نہیں مل جاتے دنیا کے اندر جہاں جہاں بھی ظلم ہو رہا ہے وہ ظلم چاہے افغانستان کے اندر ہو رہا ہو یمن کے اندر ہو رہا ہو بحرین میں ہو رہا ہو شام میں ہو رہا ہو لیبیا میں ہو رہا ہو عراق میں برما میں دنیا کے جس کونے خطے قریے میں بھی تو اُس کا ایک ہی حل ہے تو مظلومین جتنے ہیں وہاں کے اُن کے حقوق دیئے جائیں اور ظالمین جو ہے وہ نکیل ڈالی جائے علامہ بشارت امامی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ یہ ہے UNO اور OCI اُو آئی سی اب دیکھیں وہ تنظیم ہے جو اسی لیئے معرض وجود میں آئی تھی لیکن آج تک آپ نے دیکھا ہو گا کہ انھوں نے مسلمانوں کے مفاد کے لیئے کوئی کام کیا ہو مسلمانوں کے کاز کے لیئے کوئی کام کیا ہو اور افسوس کی بات یہ ہے مسلمان ممالک دولت مند ہیں اور ابھی میں نے آبپارہ چوک میں بھی جملہ کہا ہے دوہرا رہا ہوں یہاں پر اتنا تیل بیچا ہے مسلمانوں نے کہ تیل بیچ بیچ کر تیلی بن گئے ہیں مگر اس کے باوجود فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا تووہ اسی صورت میں حل ہو سکتا ہے جب سارے مسلمان ان مسائل کو اپنے مسائل سمجھیں گے ذاتی مسائل سمجھیں گے باقی جہاں اُن کا ہوتا ہے ظاغوتی طاقتوں کا تووہ اپنے مسئلے کو حل کر لیتی ہیں تو مسلمان جو ہے وہ اپنے بالخصوص حکمران ہیں یہ اصل میں اصل مسائل کی جڑ ہیں ان حکمرانوں کی وجہ سے یہ اپنی کرسی بچانا چاہتے ہیں اپنا تخت بچانا چاہتے ہیں انہیں اس سےکوئی غرض نہیں ہے کہ مسلمانوں پر کیا بیت رہی ہے اُن پر کیا ظلم ہو رہا ہے صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ علامہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ اب آپ دیکھیں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے کہ وہاں پر سارے اسلامی ممالک موجود ہیں آج بھی فلسطینی ظلم کا شکار ہیں اسی طرح آپ کشمیر میں دیکھ لیں کہ کشمیر میں
کس طرح ظلم و ستم ہو رہا ہے لیکن یاد رکھنا کہ ہم انشاءاللہ پاکستان کے اندر بستے ہوئے اپنے خون کے آخری قطرے تک انشاءاللہ وطن کا دفاع کریں گے
مظلومین کی حمایت جاری رکھیں گے چاہے وہ القدس والے ہوں مظلوم کشمیر کے ہوں یا دنیا کے باقی خطوں کے