اسلام آباد(ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا اور ایم این اے ملک سھیل کمڑیال کی سربراھی میں پہلی مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
90

اسلام اباد (ثاقب خان کھٹڑ) ڈپٹی کمشنر اٹک راو عاطف رضا اور ایم این اے ملک سھیل کمڑیال کی سربراھی میں پہلی مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد فتح جنگ میں ھوا۔ وفاقی محکموں اور پولیس کے خلاف شکایات کے انبار جبکہ ریونیو کے کے حوالہ سے کارکردگی اطمینان بخش چوھدری شفقت محمود تحصیل دار فتح جنگ کی شاندار پرفارمنس کا گراف سب سے اونچا دیکھائی دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل فتح جنگ کو ضلعی انتظامیہ کے افسروں کیلے رول ماڈل قرار دیا جبکہ ملک سھیل کمڑیال اور سردار افتخار احمد خان کی طرف سے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو چوھدری شفقت محمود کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق


ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ۔ ایم این اے ملک سھیل خان کمڑیال چیئرمین ہیلتھ کمیٹی سردار افتخار احمد خان، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ حمیرا شاہ اور تحصیل دار فتح جنگ چوھدری شفقت محمود کی جانب سے فتح جنگ میں کھلی کچہری،لگائی گئ۔ میونسپل کارپوریشن کا وسیع و عریض حال شہریوں سے کھچا کھچ بھرا ھوا تھا۔ جبکہ سرکاری محکموں کے افسران، عمائدین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال، ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا،چیئرمین ہیلتھ کمیٹی سردار افتخار احمد خان، نے میونسپل کمیٹی ہال فتح جنگ میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے کھلی کچہری لگائی اس موقع پرتحصیلدار فتح جنگ چوہدری شفقت محمود،شوکت اقبال ،چیف آفیسر حاجی خان بادشاہ،سردار قدیر خان صدکال، چوہدری اعجاز خان لنڈ، حاجی ذوالفقار بلوچ، نمبردار ملک آفتاب احمدال، ندیم ملک،سردار گلفراز خان سدریال، سردار محسن نصراللہ ڈھرنال،سابق سٹی ناظم ملک خالد، ٹھیکیدار افتخار احمداعوان، قاضی شاہد محمود،ملک بلال عباس،ملک آصف بشیر، چوہدری علی ایوب، میاں اعجاز،سیکرٹری ملک خالد ملال، آئیسکو فتح جنگ کے سردار یاسر خان، سوئی گیس آفس انچارج عابد سعید، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالنظار، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈم سدرہ بتول،ملک خالد ایوب باہتر ودیگر بھی موجود تھے شرکاء نے ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا کو انفرادی اور اجتماعی مسائل بابت آگاہ کیا سابق ناظم ملک خالد محمود نے فتح جنگ شہر کے بنیادی مسائل سے متعلق ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال اور ڈپٹی کمشنر اٹک کو تفصیل سے آ گاہ کیا جس پر انھوں نے فوری طور پر متعلقہ محکمے کے انچارج کو مسائل حل کرنے بارے احکامات صادر کیے ممبر قومی اسمبلی ملک سہیل خان کمڑیال اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ایم این اے ملک سہیل خان کمڑیال نے کہا کہ علاقہ میں بیروزگاری کے خاتمے کیلئے میری دلی خواہش ہے کہ انڈسٹری زون بن جائے جس بابت میں پوری جہدوجہد کر رھا ھوں اس کھلی کچہری کی سب سے اہم بات تھی جہاں ایک طرف شہریوں نے پولیس سمیت دیگر محکموں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے سوئی گیس واپڈا سمیت کسی بھی ادارے سے عوام خوش دکھائی نہیں دیے وہاں تحصیلدار فتح جنگ چوہری شفقت محمود کی کارکردگی پر کسی نے بھی سوال نہیں اٹھایا انتقال کے حوالہ سے ایک شکایت تھی جسے فوری طور پر ڈپٹی کو پیش کرنے چوری شفقت محمود کو حل کرنے کے لیے کہا چلی شفقت محمود کی کارکردگی تمام محکموں کے افسران کے لیے رول ماڈل ہے ڈپٹی کمشنر اٹک کی جانب سے چوہری شفقت محمود کو شاندار الفاظ میں سراہا گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔