وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے چیئرمین نے اتوار کے روز بھی شہر کا دورہ کیا اور سی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں

 
0
124

اسلام آباد 23 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)کے چیئرمین نے اتوار کے روز بھی شہر کا دورہ کیا اور سی ڈی اے کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات دیں تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے چھٹی کے روز بھی شہر کا دورہ کیا جس میں سری نگر ہائی وے، آئی ٹین شامل ہیں جہاں پرجاری روڈز،پارکس،سینیٹیشن،سیوریج اور واٹر سپلائی کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا چیئرمین سی ڈی اے نے آئی ٹین تھری میں سٹیل مارکیٹ کے دورے کے موقع پر ہدایات جاری کیں کہ کوڑے کی ٹرالیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کے پاس کوڑا دان رکھے جائیں اور ڈی ڈی جی واٹر سپلائی کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے اور تمام فلٹریشن پلانٹ بھی چالو حالت میں ہونے چاہئیں چیئرمین سی ڈی اے نے ڈی جی سول منیجمنٹ کو ہدایات جاری کیں کہ نالوں کی صفائی ستھرائی کی جائے اور سیوریج کی لائنیں بھی ٹھیک کی جائیں چیئرمین سی ڈی اے نے کارپٹنگ کا کام مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کیں کہ آج ہی کام شروع کیاجائے انہوں نے کہا کہ رہائشیوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور جاری ترقیاتی کاموں کا جلد از جلد مکمل کیا جائے