اسلام آباد 30 مئی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ الحمد اللہ ایک دن میں سب سے زیادہ ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسین لگائی گئیں اور اب تک 70 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
الحمدللہ کل ایک دن میں ویکسینیشن کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا. کل 3 لاکھ 83 ہزار سے زائد ویکسینیشن کی گئ. اب تک 70 لاکھ سے ویکسین لگائ جا چکی ہے. رجسٹر کرنے والوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ا کروڑ 16 لاکھ 63 ہزار افراد رجسٹر ہو چکے ہیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 30, 2021
انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ اب تک 16 لاکھ 63 ہزار افراد کورونا ویکسین لگوانے کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔