وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت

 
0
114

لاہور 01 جون 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشت گردوں کے حملوں کی شدید مذمت وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکی جام شہادت نوش کرنے والے4 ایف سی اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو بہادری سے ناکام بنانے والے شہید ایف سی اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ شہداء نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا۔ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔ وزیر اعلیٰ کا شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا۔