نئی سفری ہدایات جاری، عمل درآمد آج سے ہی ہوگا

 
0
686

ترکی 01 جون 2021 (ٹی این ایس): ترک ایئرلائن کی جانب سے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئیں جس پر عمل درآمد آج سے ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نئی سفری ہدایات کے تحت ترکی نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے قرنطینہ لازمی قرار دے دیا۔ ترکی میں داخلے کے لیے پاکستان، بھارت، بنگلادیش، برازیل، جنوبی افریقا، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں کو 72 گھنٹے پہلے منفی پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا۔

ہدایات کے مطابق پاکستان، بھارت، بنگلادیش کے مسافروں کو ترکی میں 14 دن کا قرنطینہ کرنا ہوگا جس کے بعد پی سی آر ٹیسٹ منفی آیا تو قرنطنیہ ختم کردیا جائے گا۔
چودہ دن بعد بھی کسی کا ٹیسٹ پازیٹو آیا تو مزید آئسولیشن کرنا ہوگی۔ اسی طرح برطانیہ، ایران، مصر اور سنگاپور سے آنے والوں کو بھی ترکی میں داخلے سے 72 گھنٹے پہلے پی سی آر ٹیسٹ دینا ہوگا۔

ترک ایئرلائن کی نئی سفری ہدایات پر آج سے ہی عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترکی نے مذکورہ اقدام اٹھایا۔