وفاقی دارالحکومت میں منڈی مویشیاں کی نیلامی کا کامیاب انعقاد سنگجانی منڈی ریکارڈ 4 کروڑ 28 تڑامڑی 35 لاکھ میں نیلام

 
0
330

ڈرائیکٹر جنرل ریونیو اور ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کی سربراہی میں اوپن آکشن کے تحت مویشی منڈیاں نیلام کی گئی بھارہ کہو منڈی کل نیلام ہو گی

اسلام آباد 24 جون 2021 (ٹی این ایس): ڈریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اسلام آباد نے عیدالحضی کے موقع پر منڈی مویشیاں ریکارڈ رقم کی نیلام کر دی ڈرائیکٹر جنرل ریونیو میاں طارق اور ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر کی سربراہی میں ڈریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے مرکزی آفس میں نیلامی کا انعقاد کیا گزشتہ برس 40 لاکھ روپے میں نیلام ہونے والی سنگجانی منڈی مویشیاں ریکارڈ 4 کڑوڑ 28 لاکھ روپے میں نیلام کر دی گئی شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اوپن آکشن کی گئی نیلامی میں دس سے زائد کمپنیز نے شرکت کی سب سے زیادہ بولی خاکسار ٹریڈر نے دی وفاقی دارالحکومت میں اس بار عیدالحضی پر تین مقامات پر منڈی مویشیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے دوسری منڈی مویشیاں تڑامری چوک کے قریب لگائی جائے گی جس کی نیلامی کا عمل بھی مکمل کر دیا گیا ہے تڑامری چوک منڈی مویشیاں بھی گزشتہ برس سے زائد رقم پر 35 لاکھ روپے میں نیلام کر دی گئی ڈریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن میں بھارہ کہو میں منڈی مویشیاں کی نیلامی کا عمل کل مکمل کر لیا جائے گا ڈرائیکٹر ڈی ایم اے کیپٹن ریٹائرڈ سید علی اصغر نے منڈی مویشیاں میں سہولیات کی فراہمی اور شہر کے دیگر مقامات پر جانوروں کی خریدوفروخت روکنے اور کوڈ 19 ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ڈی ایم اے ٹیموں پر مشتمل خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دینے کیلئے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں