ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کیلئے شاہراہوں پر آن لائن رجسٹریشن،ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس وصولی کا آغاز کر دیا

 
0
304

چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر شہریوں کی سہولت کیلئے شاہراہوں پر سروسسز کا آغاز کر رہے ہیں۔ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان

اسلام آباد 24 جون 2021 (ٹی این ایس): چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف شاہرواں پر آن لائن رجسٹریشن،تبدیلی ملکیت اور ٹوکن ٹیکس وصولی کا آغاز کر دیا ایکسائز ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر ایف نائن پارک کے ایف 10 مرکز کے سامنے گیٹ پر شام 5 سے ساڑھے سات بجے تک آن لائن سروسز کیلئے موجود ہوں ڈرائیکٹر ایکسائز بلال اعظم خان کے مطابق شہریوں کو آن لائن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں آن لائن،ڈور ٹو ڈور اور روڈ سروسز کیلئے ایکسائز ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کرکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیئے جا رہے ہیں