سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے، شیخ رشید

 
0
179

اسلام آباد 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔

راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں نکالی گئی ریلی سے خطاب میں شیخ رشید نے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی قیادت کو نشانے پر رکھا۔

شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کی قیادت پر تنقید کے دوران کراچی میں تعمیرات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گرائے جانے والے نسلہ ٹاور اور تجوری ہائٹس کا سہارا لیا۔
شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور اور پیپلز پارٹی کی سیاست تجوری ہائٹس کی طرح گرے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان ہمارے ساتھیوں کے پاس مدد لینے کو چلے گئے، سارے گندے اکٹھے ہوکر اسلام آباد آؤ، ہم ایک ٹھوکر میں ماردیں گے۔

شیخ رشید نے دونوں جماعتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سیاست کے خاتمے کے دن ہیں۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پاکستان میں جوش ولولے سے منایا جارہا ہے، لال حویلی کا رشتہ سری نگر کے کال چوک سے ثابت کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پوری کوشش کررہا ہے کہ قوم کو مہنگائی سے نجات ملے۔