ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا حکومت کیخلاف تمام آپشنز کو استعمال کرنے پر اتفاق

 
0
140

اسلام آباد 05 فروری 2022 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ حکومت سے چھٹکارے کے لیے تمام تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز استعمال کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

پی پی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کیخلاف تمام آئینی، قانونی و سیاسی آپشنز کو استعمال کرنا ہوگا، ہم نے طے کیا ہے جکہ چند دن میں ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے مشاورت کرکے ہمارے اتحاد پی ڈی ایم میں اس معاملے کو لے کر جائیں گے، مشاورت کے ساتھ اکٹھے ہوکر حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو کے ہمراہ لیگی قیادت سے ملاقات کے لیے مادل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔