اسلام آباد27 جون 2021 (ٹی این ایس): پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔
نیشنل امیچر شارٹ فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہر نعمت سے نوازا ہے، فیسٹیول میں نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل امیچرفلم فیسٹیول میں نوجوان شارٹ فلمیں بنائیں گے اور اس فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگرکیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے تقریب میں شرکت کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھاکہ انسداد دہشت گردی جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، دہشتگردوں نے پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچایا۔