سی ڈی اے انفورسمنٹ سٹاف کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
224

انفورسمنٹ سٹاف نے ہمیشہ ادارے کے لیے ہر اول دستے کا کرداراداکیا۔ احمد علی شیرازی
سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین کی انفورسمنٹ سٹاف سے ملاقات،ملازمین نے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد 28 جون 2021 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین انتخابی نشان چاند ستارہ کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین کمپلیکس انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ملازمین سے ملاقات کی،اس موقع پر انفورسمنٹ سٹاف کے سیکورٹی گارڈز،ڈرائیورز،سپروائزرزاور انسپکٹرز پر مشتمل محنت کشوں نے اپنے قائد چوہدری محمد یٰسین کو اپنے جائز مطالبات، درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا،انفورسمنٹ سٹاف نے اپنے قائدسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملازمین ادارے کی بہتری اور شہر سے تجاوزات اور قبضہ مافیا کو ختم کرنے کے لیے ہراول دستے کا کرداراداکرتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی کے دوران اکثر و بیشتر ہم ملازمین سخت مشکلات،لوگوں کی طرف سے پتھراؤں اور مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن سی ڈی اے انتظامیہ نے عید کے موقع پر جب دیگر ڈائریکٹوریٹس کو اعزازیہ دیا تو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا،پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انفورسمنٹ سٹاف کی مشکلات سے بخوبی آگا ہ ہوں،ہم نے ماضی میں سکیل نمبر01کے سیکورٹی گارڈ کو سکیل نمبر05اور پھر سکیل نمبر07اور خطرہ الاؤنس دلوانے میں اپنا کرداراداکرکے انکی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی اور آج بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سیکورٹی گارڈ،ڈرائیورز،سپروائزرز او رانچارج صاحبان کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ میں سی ڈی اے انتظامیہ کو پہلے ہی بلاتفریق تمام ملازمین کو اعزازیہ اور کروناالاؤنس دینے کے بارے میں تحریری طور پر لکھ چکا ہوں اور ایک بارپھر چیئرمین سی ڈی اے،ممبر اسٹیٹ اور دیگر افسران سے مل کر آپکے مطالبات اور مسائل سے آگاہ کر کے انکو حل کرنے میں اپنا ہر ممکن کرداراداکروں گا،سی ڈی اے ملازمین کو بھی چاہیے کہ وہ ریفرنڈم کے حوالے سے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل کو مرتب کرنے کے لیے بہتر فیصلے کریں اور ماضی کی وہ غلطیاں نہ دہرائیں کہ ایک بارپھر سبز باغ اورجھوٹے دعوے کا شکار ہوں،ملازمین کو ملنے والا فل بیسک عید الاؤنس،حج پالیسی،20فی صدر سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات،خطرہ الاؤنس،حافظ و پادری الاؤنس،کمپیوٹر الاؤنس،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ،سکیلوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر ملنے والی مراعات بطور مثال آپکے سامنے ہے،اب سی ڈی اے کا محنت کش اپناووٹ کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے دینے کا فیصلہ کرے۔