تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں: فواد چوہدری

 
0
154

اسلام آباد 29 جون 2021 (ٹی این ایس): وفاقی بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ بڑی آسانی سے بجٹ پاس ہوگیا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ ہمارے تو سارے لوگ ایوان میں موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں لگتا ہے کہ پاور کرائسز زیادہ بڑھ گیا ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کے جھگڑے میں قیادت کی گرفت پارٹی پر کمزور ہورہی ہے، شہبازشریف بھی نہیں آئے اور 30 کےقریب ان کے ارکان بھی نہیں آئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ارکان نے وزیراعظم کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، اتنا بڑا ترقیاتی بجٹ پاکستان کی تاریخ میں نہیں دیا گیا اور بجٹ میں نئے ٹیکس بھی نہیں لگائے گئے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے، نوجوانوں کو قرضے دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے فنانس بل 22-2021 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔